ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی ممکنہ رویت، سپارکو کی پیشگوئی جاری

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذوالحج 1447 ہجری کے نئے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ سپارکو کے مطابق نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے مناسب وقت بھی متوقع ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق موسم اور افق صاف ہونے کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات بہتر ہیں۔
سپارکو کے مطابق یکم ذوالحج 18 مئی 2026 کو متوقع ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔



