لکی مروت کے سرائے نورنگ میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں نورنگ ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔



