بادل برسنے کیلئے تیار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوات، مالاکنڈ، چترال، دیر، ایبٹ آباد اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ آزاد کشمیر میں بھی بارش کے باعث شاہراہیں متاثر اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان موجود ہے۔



