پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق جی بی اے 1، گلگت 1 محمد الیاس صدیقی،جی بی اے 2 گلگت 2 ،عتیق پیرزادہ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہوا۔
اِیس طرح جی بی اے 3، گلگت 3، سید سہیل عباس ، جی بی اے 4 نگر 1 ،ذوالفقار علی بہشتی ، جی بی اے 5 نگر 2 میں ریاض اکبر کو پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ جی بی اے 6 ہنزہ، نائیک نام کریم ،جی بی اے 7 سکردو 1، راجہ محمد زکریا خان مقپون ،جی بی اے 8 سکردو 2 میں محمد کاظم میثم تحریک انصاف کے امیدوارکے طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
جی بی اے 9 سکردو 3 ، وزیر اظہر مہدی ، جی بی اے 10 سکردو 4 ، ڈاکٹر محمد شریف، جی بی اے 11 کھرمنگ، سید محسن زیدی ،جی بی اے 12 شگر میں ایڈووکیٹ محمد حسن شگری کو امیدوار نامزد کیا گیا۔
دوسری جانب جی بی اے 13 استور 1 ، شاہدہ ،جی بی اے 15 دیامر 1 ،نوشاد عالم ،جی بی اے 16 دیامر2، سید عابد اقبال ، جی بی اے 17 دیامر ،3 حاجی کامان ،جی بی اے 18 دیامر4 میں ایوب قریشی کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہوا۔
علاوہ ازیں جی بی اے 19 غذر 1، شیر عظیم خان، جی بی اے 20 غذر 2، ندیم رفیق ، جی بی اے 21 غذر 3، راجہ جہانزیب ، جی بی اے 22 گانچھے 1، محمد اختر خان، جی بی اے 23 گانچھے 2، ںعبد الرحیم ، جی بی اے 24 گانچھے 3 میں صداقت حسین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔



