ماتلی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی ماجد حسین نوتکانی انتقال کر گئے

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی جانو /ڈاٹ /پی/کے) ماتلی پریس کلب کے صدر، سینئر صحافی ماجد حسین نوتکانی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔ مرحوم نور حسین نوتکانی کے فرزند، واجد حسین نوتکانی کے بھائی، سردار شہنشاہ اور سریاب نوتکانی کے والد تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ماتلی کے صحافتی، سماجی اور ادبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ صحافتی تنظیموں نے اسے ایک بڑا اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز منگل 12 مئی 2026 کو صبح 9:00 بجے ان کے آبائی گاؤں رئیس شفیع محمد نوتکانی میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔



