بدین،لیجنڈ لاءکالج بدین کے طلبہ نے ڈسٹرکٹ سیشن اور سول کورٹس کا تفصیلی دورہ کیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)لیجنڈ لاءکالج بدین کے طلبہ نے ڈسٹرکٹ سیشن اور سول کورٹس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین عبد القدوس میمن نے طلبہ کو عدالتی نظام جدید ٹیکنالوجی اور انصاف کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ عدالتوں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے عدالتی نظام مزید تیز، شفاف اور مؤثر بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ، ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت اور آن لائن ریکارڈ سسٹم کی بدولت مقدمات کی کارروائی میں آسانی پیدا ہوئی ہے اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے انہوں نے لا کالج کے طلبہ کو بتایا کہ عدالت کا بنیادی مقصد قانون کی بالادستی قائم کرنا اور ہر شہری کو بلا امتیاز انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان قانون کے شعبے میں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ ذ مہ داری کے ساتھ ملک کے عدالتی نظام کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اس موقع پر طلبہ نے مختلف عدالتی شعبوں کا معائنہ کیا اور عدالتی کارروائی سے متعلق سوالات بھی کیے، جن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تفصیلی جوابات دیے۔ طلبہ نے عدالتی نظام کے بارے میں عملی معلومات حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔



