سوڀیار میں گھر کو آگ،لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)گاؤں سوڀیار، تحصیل ڈیپلو ضلع تھرپارکر میں رہائشی نواز ولد الھجڑیو بجیر کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود تمام گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے گھر میں موجود سونے کے زیورات، کھانے پینے کا سامان، گھریلو برتن، رلیاں، پیٹیاں اور دیگر قیمتی اشیاء مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔ واقعے کے باعث متاثرہ خاندان کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا، جبکہ مالی نقصان لاکھوں روپے بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button