قمبر شہدادکوٹ میں غیرت کے نام پر فائرنگ، 5 بچوں کی ماں قتل، ایک شخص زخمی


لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں افسوسناک واقعے کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 33 سالہ امینہ بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی نادر بروہی کو فوری طور پر علاج کے لیے لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔