شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات اجلاس، فلمی منصوبوں اور میڈیا تعاون بڑھانے پر غور

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے لیے حکومتی اقدامات اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں قائم مقام سیکریٹری اطلاعات معز پیرزادہ، ڈائریکٹر اشتہارات محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر فلمز حزب اللہ میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات سارنگ لطیف چانڈیو نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبوں کے مستقبل، تشہیر اور مؤثر استعمال سے متعلق اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان فلمی منصوبوں کا بنیادی مقصد قومی بیانیے کو فروغ دینا اور معاشرے میں مثبت رجحانات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خصوصاً سندھ کی ثقافت، تاریخ اور معاشرتی خوبصورتی کو جدید انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور حکومت سندھ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button