کراچی میں پہلا انڈسٹریل واٹر پارک قائم، سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے آزمائشی کام شروع کر دیا


کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہری حکومت جدید سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں سائٹ ٹی پی 1 میں صوبے کا پہلا “انڈسٹریل واٹر پارک” قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق 35 ملین گیلن یومیہ پانی کی ٹریٹمنٹ کے پہلے فیز کا افتتاح 30 جون کو متوقع ہے۔
منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ واٹر ری سائیکلنگ آج کے دور کی اہم ضرورت ہے، جو دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے جاری ہے۔ منصوبے کے تحت کراچی کے سیوریج پانی کو ٹریٹ کر کے صنعتی علاقوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔