سندھی ادبی سنگت شاخ مٹھی کے سالانہ انتخابی اجلاس میں نئی قیادت منتخب

تھرپارکر(رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) سندھی ادبی سنگت شاخ مٹھی کے سالانہ انتخابی اجلاس میں نوجوان ناول نگار دلیپ دوشی لوہانہ کو متفقہ طور پر سال 2026ء کے لیے سیکریٹری جبکہ نوجوان شاعر عبداللہ آس ہنگورجو کو کونسلر منتخب کر لیا گیا۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں جوائنٹ سیکریٹری بھیشم کوٹھاری، خزانچی عبدالستار باکڑ اور آڈیٹر فیض احمد فراقی شامل ہیں۔

نومنتخب سیکریٹری دلیپ دوشی لوہانو نے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جولائی کو مٹھی سے “سنگت میگزین” کا پہلا شمارہ جاری کیا جائے گا، جس میں نئے اور سینئر ادیبوں کی تحریروں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ادبی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے گا اور نظرانداز ہونے والے لکھاریوں کو دوبارہ متحرک کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نامور ادیب اور محقق پروفیسر نور احمد جنجھی نے کہا کہ سندھی ادبی سنگت ایک رضاکارانہ اور تربیتی ادارہ ہے۔ انہوں نے اراکین پر زور دیا کہ نئی لکھنے والی نسل کی حوصلہ افزائی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button