مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی،راشدسومرو

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماراشد سومرونے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، بدامنی اور کرپشن نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،مولانا ادریس کی شہادت کی شدید مذمت، مذہبی رہنما بھی محفوظ نہیں رہے۔9مئی کو پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، “بنیان المرصوص” کی کامیابی پر افواج کو مبارکباد۔اسرائیلی جارحیت فوری بند کی جائے، ایران امریکہ مذاکرات منطقی انجام تک پہنچنے چاہییں۔پاکستان اور حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔عام آدمی دو وقت کی روٹی سے محروم، حکمران عوامی مسائل سے لاتعلق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں غریبوں کی بچیاں اغوا اور زیادتی کا شکار ہو رہی ہیں، حکمران خاموش ہیں۔14مئی کو کراچی میں طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا،فارم47کے نمائندے حقیقی عوامی نمائندے نہیں، موجودہ اسمبلیاں خرید کر لائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں منشیات اور اسلحہ کا کاروبار حکمرانوں کی ناک کے نیچے جاری ہے۔وزیراعلیٰ سندھ بے بس نظر آتے ہیں، اتنا بے بس وزیراعلیٰ پہلے نہیں دیکھا۔



