سجاول،چوھڑجمالی میں بانس اور چٹائیوں کی دکان میں آتشزدگی

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)چوھڑجمالی میں بانس اور چٹائیوں کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث آگ نے قریب دوکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے،اطلاع ملنے پر ٹاؤن کمیٹی کی فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی مگر تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔



