لاڑکانہ،پسندی کی شادی کرنےو الے جوڑے پر فائرنگ،باپ اور بیٹاجاں بحق،اہلیہ اور3بچے زخمی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ضلع قمبرشہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں8سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر کار میں سوار ملزمان نے حملہ کردیا، فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور کمسن بیٹا قتل جبکہ بیوی اور 3 بچے زخمی ہوگئے، مقتولین کی شناخت نوجوان سجاد علی اور 5 سالہ بیٹے رحمان علی کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مقتول کی بیوی رخسانہ، بیٹا ایمان اور بیٹی امیداں شامل ہیں، پولیس کے مطابق مقتولین موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں پھلڑی جا رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی، مقتولین کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے.

مزید خبریں

Back to top button