کویت کا دفاعی نظام کے ذریعے دشمن ڈرونز کو روکنے کا دعویٰ

کویت سٹی(جانوڈاٹ پی کے)کویت کی وزارت دفاع نےدعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کویتی فضائی حدود میں پائے جانے والے دشمن ڈرونز کو روک دیا۔وزارت دفاع کے ترجمان سعود عبدالعزیز العطوان نے کہا کہ مسلح افواج نے اتوار کی صبح کئی دشمن ڈرونز کا پتہ لگایا اور منظور شدہ فوجی طریقہ کار کے مطابق ان کا جواب دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کویت کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کے تحفظ اور شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔



