پاکستان ویمن نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو شکست دے دی، سیریز میزبان ٹیم کے نام

دمبولہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا ویمن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اختتام جیت کے ساتھ کیا، تاہم اس کامیابی کے باوجود سیریز اپنے نام نہ بنا سکی۔

دمبولہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے۔

114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

اگرچہ پاکستان نے آخری میچ جیت لیا، تاہم سیریز کے ابتدائی دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 6، 6 وکٹوں سے شکست کے باعث تین میچوں کی سیریز 2-1 سے سری لنکا کے نام رہی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں بھی پاکستان نے پہلا میچ 5 وکٹوں سے جیتا تھا، لیکن اگلے دونوں مقابلوں میں 8، 8 وکٹوں سے شکست کے باعث ون ڈے سیریز بھی 2-1 سے سری لنکا نے اپنے نام کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button