کلوئی میں پاکستان محافظ تحریک کی جانب سے “معرکۂ حق” یکجہتی ریلی

تھرپارکر (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان محافظ تحریک تعلقہ کلوئی کے صدر اللہ ڈنو نہڑی کی قیادت میں “معرکۂ حق” اور پاک-بھارت جنگ کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شاہی بازار سے پریس کلب کلوئی تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں سیاسی، سماجی اور قوم پرست جماعتوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے جبکہ پاک فوج کے حق میں زوردار نعرے بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” قومی اتحاد، ہم آہنگی اور وطن سے محبت کی علامت ہے۔



