ٹھٹھہ میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی واک، خون عطیہ کرنے کی اپیل

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن\ جانوڈاٹ پی کے)تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے عالمی دن کے موقع پر دی بلڈ ہیروز ٹیم کی جانب سے مکلی پبلک پارک سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد عوام میں تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور خون کے عطیے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

آگاہی واک ساجد شیخ، سرفراز احمد، ساجد زئور، بابر مشہوری، یاسر جاکھرو، باغی جاکھرو، علی اصغر اور سعود جھلن کی قیادت میں کی گئی جس میں مختلف سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا ایک خطرناک بیماری ہے، جس سے بچاؤ کے لیے شادی سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ اور باقاعدہ آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

مقررین نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو خون کی سخت ضرورت ہوتی ہے، اس لیے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیاں بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔ واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر تھیلیسیمیا کے بارے میں آگاہی کے نعرے لگائے۔

مزید خبریں

Back to top button