اوباڑو: نو تعمیر ڈی ایس پی آفس کا افتتاح، ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ رینج کی شرکت

گھوٹکی (رپورٹر وجے کمار چاولہ \ جانوڈاٹ پی کے)اوباڑو ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب پٹھان نے ایس ایس گھوٹکی محمد انور کھیتران کے ہمراہ نو تعمیر ڈی ایس پی آفس اوباڑو کا افتتاح کیا ڈی آئی جی سکھر لاڑکانہ رینج اور ایس ایس پی گھوٹکی کو ڈی ایس پی آفس اوباڑو پہنچنے پہ انکا شاندار استقبال کیا گیا شہدائے گھوٹکی پولیس کے بچوں کی طرف سے گلدستے پیش کئے گئے،شھداء پولیس کے لئے دعا مانگی گئی تفصیل کے مطابق : اوباڑو ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب پٹھان نے ایس ایس گھوٹکی محمد انور کھیتران کے ہمراہ نو تعمیر ڈی ایس پی آفس اوباڑو کا افتتاح کیا نو تعمیر ڈی ایس پی آفس اوباڑو کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو،ڈی ایس پی رونتی زاھد حسین میرانی،سب ڈویژن اوباڑو کے تمام ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ڈی آئی جی پی سکر/لاڑکانہ رینج نے نو تعمیر ڈی ایس پی آفس اوباڑو کی عمارت اور فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا افتتاحی تقریب میں پولیس افسران سمیت، سیاسی، سماجی شخصیات جن میں سردار شھریار خان شر،احمد خان سیلرو،مولا بخش خان پنھور،آفتاب احمد مزاری،قادر بخش بھٹی،مکھی دھرم داس،مکھی دادن ارشی سمیت و دیگر معزز شہریوں نے شرکت کی ڈی ایس پی اوباڑو کی جانب سے ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ رینج کو نو تعمیر ڈی ایس پی آفس اوباڑو کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ضلع گھوٹکی کے کچے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے پر شہریوں نے ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ،ایس ایس پی گھوٹکی،ڈی ایس پی رونتی،ڈی ایس پی اوباڑو و دیگر پولیس افسران پر پھول نچھاور کئے اور انکو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے،اور خاص طور پر سندھ پولیس،سندھ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مظبوط ہونے لگی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں سر انجام دے رہی ہے،جس کی بدولت امن و امان کی صورتحال بحال ہوئی ہے ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ رینج نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ پولیس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ان اقدامات سے شہریوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا ڈی آئی سکھر/لاڑکانہ رینج نے کہا کہ آپریشن نجات مہران کے دوران ضلع گھوٹکی کے پرنٹ،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے جو عمدہ کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہیں اور اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ڈی آئی جی سکھر/لاڑکانہ ناصر آفتاب،ایس ایس پی گھوٹکی نے آپریشن نجات مھران میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور جوانوں،اسکے علاوہ ضلع بھر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔

مزید خبریں

Back to top button