ٹھٹھہ میں صادق علی میمن کی شہید جوان یاسین مچھارو کے ورثا سے تعزیت

ٹھٹھہ ( جاويد لطيف ميمن )پ پ پ ضلع ٹھٹھہ کے صدرصادق علی میمن کی جانب سے وزیرستان میں دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے شھید نوجوان یاسین مچھارو کی شھادت پر ورثا سے تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن صادق علی میمن نے کچھ دن قبل وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہادت کا اعزاز پانے والی مچھارا برادری اور ضلع ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑ موری سے تعلق رکھنے والے شہید فوجی جوان یاسین مچھارو کے بگھاڑ موری والے گاؤں ان کے گھر پہنچ کر شہید فوجی نوجوان یاسین مچھارو کے ورثاء سے تعزیت کی۔

اس موقع پر ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین ممتاز میمن، رئیس شاہنواز مگسی، وڈیرو گل حسن شورو، غلام حیدر خاصخیلی سمیت پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button