لاڑکانہ،پیپلز پارٹی کی معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پرمشعل بردار ریلی

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)لاڑکانہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پرجوش مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے مرد و خواتین کارکنان، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور جیالوں نے بھرپور شرکت کی. ریلی کی قیادت ایم پی اے لاڑکانہ جمیل احمد سومرو نے کی جبکہ شرکاء قومی پرچم تھامے وطن سے والہانہ محبت اور پاک افواج سے عقیدت کا اظہار کرتے رہے، ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باغ جناح چوک پہنچی جہاں جمیل احمد سومرو، خیر محمد شیخ، اعجاز لغاری اور ایڈووکیٹ انور لہر نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ پاک افواج کی بے مثال قربانیوں، بہادری اور دفاع وطن میں تاریخی کردار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا.



