"معرکہ حق” اور وطن کے کامیاب دفاع کا جشن، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

اوکاڑہ(رپورٹ وحید آرائیں /جانو ڈاٹ کام پی کے )”معرکہ حق” اور وطن کے کامیاب دفاع کا جشن، اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد، ریلی میں تحصیل انتظامیہ کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلنے اور ملکی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کیا۔ فضا "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر صائمہ نذیر نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ عوام وطن کا دفاع کرنے والوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ معرکہ حق ہمارے اس پختہ ایمان کا نام ہے کہ حق کو کبھی شکست نہیں ہو سکتی۔ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت اپنی جانوں پر کھیل کر کی ہے، اور سول سوسائٹی کا یہ جوش و خروش ظاہر کرتا ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اپنی افواج سے والہانہ محبت رکھتا ہے اور ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انتظامی سطح پر بھی وطن کی خدمت اور اس کے دفاعی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہچان صرف پاکستان ہے اور ہماری طاقت ہماری افواج ہیں۔ کامیاب دفاع کا جشن منانے کا مقصد دشمن کو بتانا ہے کہ ہم ایک زندہ اور بیدار قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی کو اپنے خون سے سینچا۔ ریلی کے اختتام پر کی استحکام اور افواج پاکستان کے شہدا کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



