امتحانی نتائج پر بہن بھائی کا الٹا ردعمل، 90فیصد نمبر لینے والی بہن افسردہ، 60 فیصد پر بھائی خوش

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)امتحانات میں بہن بھائی کے نتائج پر دلچسپ ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحان میں 2 بہن بھائی کے امتحان کے نتائج آئے جس پر لڑکی افسردہ جب کہ بھائی خوشی سے نہال نظر آیا۔

یہ ویڈیو گھر میں موجود ایک خاتون کی جانب سے بنائی گئی ہے جس میں لڑکی کو امتحان میں 90فیصد نمبر لانے پر روتا دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو میں لڑکے کو امتحان میں 60 فیصد نمبر لانے پر خوشی سے مٹھائی بانٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں خاتون کی جانب سے لڑکے سے پوچھا گیا ہے کہ کیا وہ خوش ہے جس پر اس نے مسکراتے ہوئے خاتون کی بات کی تائید کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Scroll Indians (@scrolindians)

مزید خبریں

Back to top button