بدین،غریب دکانداروں کا بیدخلی کیخلاف احتجاج،دھرنا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)غریب دکانداروں کو بے دخل اور عمارت کو منہدم کرنے کے عمل کے خلاف متاثرہ دکانداروں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے متاثرہ دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد جی ڈی ڈی اے رہنما محمد حسن شاہانی ایس یو پی گولارچی کے تعلقہ صدر ابو نوحانی سیکرٹری رحیم پنھور پی ٹی آئی رہنما ملک کامران و دیگر نے پہنچ کر متاثرین سے ہمدردی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے متاثرین کو اپنی بھرپور حمایت و تعاون اور ہر فورم پر ساتھ رہنے کی یقین دھانی کرائی علاوہ ازیں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ امیر آزاد پنھور نے متاثرہ دکانداروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور حق تلفی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40/45 سالوں سے اپنے اور اپنے بچوں کے لیے روزی روٹی کمانے والے ان غریب دکانداروں کو تجاوزات کے نام پر ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں بے دخل اور عمارت کو منہدم کرنا اور اصل حق دار دکانداروں کو بے خبر رکھ کر وہ جگہ نیلامی کے نام پر بندر بانٹ کرنا سخت ناانصافی ظلم و زیادتی ہے اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنو اپنو کو شہری انتظامیہ کا یہ عمل ناقابل قبول ہے اس وقت درجنوں متاثرہ دکاندار بے روزگار ہو کر سراپا احتجاج ہیں گھروں میں ان کے فاقے چل رہے ہیں دوسری جانب شہری انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان متاثرہ غریب دکانداروں کو کاروبار کرنے کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے سے قاصر نظر آتی ہے انہوں نے کہا کہ وہ متاثرہ دکانداروں کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں ان ساتھ ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ دکانداروں کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



