پنگریو،نور حسن چانڈیو کے مکینوں کاگاؤں میں ترقیاتی کام نہ کرانے کیخلاف احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پنگریو کے نواحی گاؤں نور حسن چانڈیو کے مکینوں نے یونین کونسل بہادر چانڈیو کے چیئرمین کی جانب سے گاؤں میں ترقیاتی کام نہ کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت علی غلام چانڈیو، قادر بخش چانڈیو، مشتاق ہسبانی، علی ڈنوخاصخیلی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیئرمین نے ان کے گاؤں کو مسلسل نظر انداز کیا ہے اور بار بار شکایات اور درخواستوں کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں سڑکوں، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے جس کے باعث عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ، ایم پی اے ٹنڈو باگو اوردیگرحکام سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل بہادر چانڈیو کے چیئرمین کو ترقیاتی کام کرانے کا پابند بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button