بدین،یاسمین سومرو نے اپنے اوربچے کےا غوا کا الزام عائد کردیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)گاؤں اسحاق سومرو کی رہائشی یاسمین سومرو نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں اور ان کے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹے شہیان علی کو عدالت کے باہر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ ان کا بیٹا مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے یاسمین سومرو نے بتایا کہ آج ان کی سیشن کورٹ بدین میں پیشی تھی۔ جیسے ہی وہ کورٹ گیٹ سے باہر نکلیں تو اشرف سومرو، شریف سومرو، جمیل احمد سومرو اور اکبر سومرو نے انہیں کورٹ روڈ پر ڈاکٹر علی نواز ٹالپر کے اسپتال کے سامنے روک لیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی خاتون کے مطابق انہوں نے گاڑی کا دروازہ توڑ کر اپنی جان بچائی، تاہم ملزمان ان کے ڈیڑھ سالہ معصوم بیٹے شہیان علی کو اپنے ساتھ لے گئے یاسمین سومرو نے مزید کہا کہ ان کا شوہر ذہنی طور پر غیر متوازن شخص ہے، جس سے وہ عدالت کے ذریعے طلاق لے چکی ہیں، اور اسی سلسلے میں آج عدالت میں تاریخ مقرر تھی انہہوں نے اعلیٰ حکام اور عدالتوں سے اپیل کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کے معصوم بچے کو بازیاب کرا کے ان کے حوالے کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button