موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم،ایک شخص جاں بحق

دیپالپور(وسیم احمد غوری /جانو ڈاٹ پی کے)دیپالپور کے علاقہ فخر ٹاؤن شیر گڑھ روڈ پر موٹر سائیکل اور لوڈر رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کا آغاز کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو حادثہ کے دوران سر پر شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حافظ نذیر احمد ولد بشیر احمد عمر تقریباً 44 سال سکنہ قائم جندیکا حویلی لکھا کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کی مزید وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے کارروائی کر رہے ہیں۔



