وزیراعظم نے وفاقی کابینہ سے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کےاراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے اپنی حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔
ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ بجٹ کے بعد ممکنہ طور پر نئے چہرے وفاقی کابینہ میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم وفاقی وزراء سے فرداً فرداً ان کی وزارتوں کی کارکردگی پر بریفنگ لے رہے ہیں۔



