میشاشفیع کوعدالت سے عبوری ریلیف،25لاکھ جمع کرانے کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورہائیکورٹ نے میشاشفیع کوعبوری ریلیف دے دیا۔ہرجانے کی نصف رقم25لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت،گلوکارعلی ظفر کیخلاف بیانات سے روکنے کا حکم برقرار

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے کیس کی سماعت کی۔ میشا شفیع کے وکیل نے استدعا کی کہ ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے۔انہوں نے استدعا کی کہ پچاس لاکھ ہرجانے کا ایک تہائی حصہ وہ۔ کیش جمع کروَانے کو تیار ہیں۔عدالت نے ان کی استدعا مسترد کی اور قرار دیا کہ مکمل رقم جمع کروائی جائے۔میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے 50لاکھ کیش اور25لاکھ کے ضمانت جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت نے 50لاکھ ہرجانہ کی حد تک فیصلہ معطل کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ ٹرائل۔ کورٹ نے مبینہ طور پر  ہراساں کرنے کے متعلق  بیان بازی سے میشا شفیع کو روکا ہے وہ پابندی برقرار رہے گی۔عدالت نے علی ظفر کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت ملتوی۔ کردی۔

میشا شفیع کو ماتحت عدالت نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کرنے پر 50لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔ ٹرائل کورٹ نے قرار دیا تھا کہ میشا شفیع کے الزامات عوام کے مفاد میں نہیں تھے۔عدالت نے میشا شفیع کو مستقبل میں علی ظفر پر الزامات عائد کرنے سے بھی روک دیا تھا ۔ میشا شفیع نے سیشن  عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔

مزید خبریں

Back to top button