فلم سٹی کا منصوبہ یا فحاشی کا اڈہ؟ مریم نواز پر اپنوں اور غیروں کی یلغار!

​لاہور: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی پسندانہ اقدامات نے ملک کے قدامت پسند حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے اور مریم نواز کو اس وقت ایک شدید نظریاتی مزاحمت کا سامنا ہے جو ان کے والد میاں نواز شریف کے دور سے بھی زیادہ جارحانہ رخ اختیار کر چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ‘فلم سٹی’ بنانے کے اعلان اور پنجاب کو ایک پروگریسو اور روشن خیال صوبہ بنانے کی کوششوں پر قدامت پسند دانشوروں اور مخصوص مکتبہ فکر نے شدید یلغار کر دی ہے، جس کا تازہ ترین نمونہ معروف صحافی انصار عباسی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ انصار عباسی نے مریم نواز کے ان اقدامات کو عریانی و فحاشی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ‘لبرل’ بننے کے شوق کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مریم نواز کو اس وقت دوہرے چیلنج کا سامنا ہے؛ ایک طرف وہ معاشرے کو انتہا پسندانہ سوچ سے نکال کر سر سید احمد خان کی روشن خیالی کی طرز پر آگے بڑھانا چاہتی ہیں، جبکہ دوسری طرف ن لیگ کے اپنے ووٹر بیس میں موجود قدامت پسند طبقہ ان اقدامات پر سیخ پا ہے۔ یہ جنگ دراصل جنرل ضیاء الحق کی اس سوچ کے خلاف ہے جس نے معاشرے میں انتہا پسندی کا بیج بویا تھا۔ مریم نواز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ فلم سٹی اور ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں توازن پیدا کرنے کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ مخالفین اسے اسلامی روایات کے خلاف قرار دے کر مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

​صحافی گوہر بٹ کے اس وی لاگ میں مریم نواز کو درپیش اس نظریاتی چیلنج اور اس کے سیاسی اثرات کی مکمل تفصیلات دیکھنے کے لیے ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button