کینیڈامیں دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں خالصتان کے حامیوں کا احتجاج، شو رک گیا


کیلگری(ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو کینیڈا کے شہر کیلگری میں اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
کنسرٹ کے دوران خالصتان کے حامی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی اور سکھوں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کی۔
مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے بھی لہرا دیے، جس کے باعث کنسرٹ کا ماحول کشیدہ ہو گیا اور دلجیت دوسانجھ کو اپنی پرفارمنس عارضی طور پر روکنا پڑی۔
وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نے صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے منتظمین کو فوری مداخلت کی ہدایت دی۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات پہلے ہی سیاسی تنازعات اور سکھ رہنماؤں سے متعلق کشیدگی کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔