فن لینڈاورسویڈن کی رکنیت درخواستو ں پرترکی کے سکیورٹی خدشات جائزہیں:نیٹوسربراہ

نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے فن لینڈ اور سویڈن کی رکنیت کی درخواستوں کی مخالفت میں اٹھائے گئے سکیورٹی خدشات جائز ہیں۔

سیکرٹری جنرل JENS STOLTENBERG نے یہ بات فن لینڈ کے شہر NAANTALI میں فن لینڈ کے صدر SAULI NIINISTO کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ترکی سے زیادہ نیٹو کے کسی اتحادی ملک نے اتنے دہشت گرد حملوں کا سامنا نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی یورپ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان بحیرۂ اسود پر اپنے تزویراتی محل وقوع کے باعث نیٹو کا اہم اتحادی ہے۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button