امریکی طیارہ بردار بحری جہازمشرق وسطیٰ سے واپس بلانے کا فیصلہ

دبئی(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ بردار بحری بیڑا یو ایس جیرالڈ فورڈ جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلایا جا رہا ہے جسے مرمت اور تکنیکی معائنے کیلئے خطے سے باہر منتقل کیا جائے گا۔یہ بحری بیڑا تقریباً10ماہ سے خطے میں تعینات تھا اور اس کی واپسی کے بعد امریکا کی خطے میں عسکری موجودگی اور فوری ردعمل کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے خاص طور پر ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں۔دوسری جانب اس پیشرفت نے ایک اور امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن کے حوالے سے بھی سوالات کو جنم دیا ہے۔ایران کی جانب سے اس پر حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا جسے واشنگٹن نے مسترد کر دیا تاہم اس کے بعد سے اس بحری جہاز کی نقل و حرکت واضح نہیں رہی۔غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ بحری بیڑا ابراہم لنکن خلیج اومان کے قریب موجود ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button