سندھ کے اسکولز میں مذہبی رواداری اور نظام تعلیم میں انکلوسو اقدامات میں اہم پیشرفت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو برادی کے طلباء کو ان کے اپنے مذہب کی تعلیم دینے کے لیے درسی کتب شائع کی جائیں گی۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے سرکاری اسکولوں میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی کتب شائع کرنے کے اقدامات کا آغاز
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جماعت3تا5جماعت کے ہندو طلبہ کیلئے مذہبی کتب کی اشاعت اور تقسیم کی جائیں گی۔
تعلیمی سال27-2026کیلئے ہندو سنتھا سے تعلق رکھنے والے اراکین سے مشاورت کے تحت مذہبی کتب شائع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
سندھ کریکولم کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہندو طلبہ کے لیے مذہبی تعلیم کی فراہمی سے متعلق فیصلے کیے گئے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو آئندہ تعلیمی سال کے لیے مذہبی کتب کی اشاعت کرے گی۔صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہندو طلبہ کو مذہبی کتب فراہم کی جائیں گی۔اس وقت صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں 129119 ہندو برادری کے طلبہ و طالبات ہیں۔سب سے زیادہ 26642 طلباء ضلع تھرپارکر جبکہ عمرکوٹ میں 21584 شاگرد سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔



