محسن نقوی کی فتح دوم میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان کے دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز کی شاندار صلاحیتوں کا مظہر ہے، جنہوں نے جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق یہ کامیابی ملک کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر منصوبے سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور انجینیئرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت پاکستان کے دفاعی خود انحصاری کے سفر کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ماہرین کی صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ دفاعی شعبے میں اس نوعیت کی پیش رفتیں نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کی خود کفالت کی جانب بھی ایک اہم پیش رفت ہیں۔



