عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کردیا،  ادارے کے بقیہ پچیس فیصد شیئرز خریدنے کیلئے نجکاری کمیشن کو رقم بھی جمع کرادی۔ عارف حبیب کنسورشیم نے لیٹر آف کریڈٹ اور گارنٹی جمع کرا دی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف عارف حبیب نے کہا کہ اسٹینڈبائی ایل سی اور بینک گارنٹی نجکاری کمیشن کو جمع کرا دی ہے،ہم پی آئی اے کو جلد ٹیک اوور کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں،28 اپریل لاسٹ تاریخ تھی اور آج باقی شیئرز کیلئے پیشکش بھیج دی ہے،ایف بی آر سے جہازوں کیلئے این او سی دلوانے کی بھی آج آخری تاریخ تھی، نجکاری کمیشن کو کہا ہے ایف بی آر سے این او سی،اپنے وعدے بھی جلد پورے کریں۔

مزید خبریں

Back to top button