دبئی سے لاہور’’کبوتروں‘‘کی سمگلنگ ناکام،150کبوترضبط

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وائلڈ لائف رینجرز لاہور اور کسٹمز حکام نے لاہور ایئر پورٹ پر دبئی سے غیر قانونی طور پر لائے گئے150 کبوتر ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،تحویل میں لیے گئے کبوتر عدالتی حکم پر آزاد کر دیے گئے۔
ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرز لاہور محمد وسیم نے کسٹمز حکام کیساتھ ملکر دبئی سے غیر قانونی طور پر لائے گئے150کبوتر ضبط کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کبوتروں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے حکم پر دیگر جنگلی پرندوں میں کسی بیماری کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر فوری طور پر آزاد کر دیا گیا۔



