امریکا اور اسرائیل کیساتھ جنگ کے بعد دنیا نے اب ایران کی حقیقی طاقت کو پہچان لیا ہے:ایرانی وزیر خارجہ

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روسی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روس میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد دنیا نے اب ایران کی حقیقی طاقت کو پہچان لیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے خلاف جنگ کے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستحکم، مضبوط اور طاقتور نظام ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ روس نے ایران کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button