دیپال پور:فصل اجاڑنے سے منع کرنا غریب کسان کا جرم ٹھہرا،مسلح ملزمان نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے) دریائے ستلج کے پار انڈین سرحد کے قریب ایک بھینی میں غریب کسان کا بااثر افراد کو روزانہ کی بنیاد پر فصل مکئی کا نقصان کرنے سے منع کرنا آفتاب نامی کسان کا جرم بن گیا مسلح ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں کلہاڑیوں اور چھریوں سے حملہ کرکے کسان کو شدید زخمی کردیا پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے زخمی کومیڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کے لیئے آر ایچ سی اسپتال منتقل کر کے تین مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا جن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

مزید خبریں

Back to top button