برطانیہ نے اسلام مخالف انفلوئنسر ویلنٹینا گومیز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانیہ نے اسلام مخالف امریکا کے انفلوئنسر ویلنٹینا گومیز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے ویلنٹینا کے برطانیہ داخل ہونے پر پابندی عائد کی ہے، ویلنٹینا مئی میں لندن میں نسل پرستوں کے مظاہرے میں شرکت کے لیے برطانیہ آرہی تھیں۔

گزشتہ ہفتے ویلنٹینا نے برطانیہ کا ای ویزا حاصل کیا تھا جس پر شدید تنقید کی گئی تھی لیکن ممبران پارلیمنٹ اور مہم چلانے والے افراد کے ردعمل کے بعد حکومت نے ان کے داخلے پر پابند عائد کردی۔

حکومت کی جانب سے بلاک کیے جانے والے لندن میں وائر لیس فیسٹیول کی تقریب کے لے کینے ویسٹ کو برطانیہ جانے کی اجازت دینے کی بھی یہی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ گومیز سوشل میڈیا پر اپنے اسلام مخالف خیالات کا اشتراک کرتی ہیں۔

حکومت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ برطانیہ سے غیر ملکی شہریوں پر پابندی لگا دے اگر ان کی موجودگی کو "عوامی بھلائی کے لیے سازگار” نہیں سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 مئی کوٹامی رابنسن کی قیادت میں دائیں بازو کے نسل پرست ریلی نکالیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button