صہیونی فوج نے جنگ بندی کی دھجیاں بکھیر دیں،مزید7افرادشہید

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔فلسطینی میڈٰیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 7 فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔ شہدا کی مجموعی تعداد 72 ہزار 549 ہوگئی۔جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک جبکہ 4 شدید زخمی ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایک صیہونی فوج دھماکے میں ہلاک ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button