تھرپارکر کے جوڑے نے گھر سے نکل کر پسند کی شادی کر لی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی\جانوڈاٹ پی کے) تعلقہ مٹھی کے گاؤں کرڑ کی ڈھانی سے تعلق رکھنے والے نوجوان اکبر علی جونیجو اور لڑکی شہناز بنت حافظ جوڻیجو گھر سے نکل کر اپنی مرضی سے پسند کی شادی کر لی ہے

جوڑے کے بیان کے مطابق، لڑکی شہناز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی رضا و خوشی سے اکبر علی کے ساتھ گھر سے نکلی ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ دونوں نے شریعت کے مطابق باقاعدہ نکاح کر لیا ہے۔

جوڑے نے اپنے رشتہ داروں کی جانب سے جان کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ کی طرف سے انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مذکورہ جوڑے نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے اپنی جان کے تحفظ کے لیے درخواست کی ہے کہ انہیں فوری طور پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button