سرگودھا:33پھاٹک مٹھہ لک کینال میں کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری،خاتون ڈرائیور زخمی

سرگودھا (نامہ نگار)33 پھاٹک مٹھہ لک کینال کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملتے ہی Rescue 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے بحفاظت نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کے دوران گاڑی کو بھی نہر سے باہر نکال لیا۔ زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، جبکہ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔



