محسن نقوی کی پاک بحریہ کےکامیاب اینٹی شپ میزائل تجربے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربے کو دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا نتیجہ ہے، جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کی واضح مثال ہے۔

محسن نقوی کے مطابق یہ تجربہ سمندری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بناتا ہے اور قومی سلامتی کے لیے ایک قابل اعتماد پیش رفت ہے۔

انہوں نے اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو بھی سراہا۔

ماہرین کے مطابق یہ تجربہ پاکستان کی دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور خطے میں توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button