بدین میں پولیو مہم جاری، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور ڈی ایچ او کا ویکسینیشن پوائنٹس کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی نے پولیو مہم کے دوران کڈھن کے قریب مختلف پولیو ویکسینیشن پوائنٹس کا دورہ کرکے جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے چوتھے روز بھی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی فیلڈ میں متحرک رہے اور انتظامات، سیکیورٹی ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی کا بغور معائنہ کیا
اس موقع پر انہوں نے کڈھن کے قریب پنجاب چک -2 میں قائم بیسک ہیلتھ یونٹ پلس کا بھی دورہ کیا، جہاں ڈاکٹر جاوید اقبال قمبرانی نے انہیں پولیو مہم کے حوالے سے بر یفنگ دی افسران نے موقع پر موجود ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین، ایس ایس پی بدین اور ڈی ایچ او بدین نے اپنی نگرانی میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے



