بدین میں پسند کی شادی کرنیوالےجوڑے کی اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)مٹھی کے گاؤں فقیر شیر محمد چلانی ڈھورو کے رہائشی  رشید احمد چانڈیو اور مسمات یاسمین بھان نے بدین میں پریس کانفرنس رتے ہوئے بتایا کے ہم دونوں نے رضا خوشی سے شریعت محمدی کے مطابق نکاح کیا ہے اور اب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن  ہمارے رشتےدار اسماعیل بھان پنہور بھان جمن بھان ساجن بھان بشیر بھان جن کو تھر کی ایک با اثر سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے ہمیں علحدگی اختیار کرنے کے لیئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ان سے ہم دونوں میاں بیوی کو جان کا خطرہ ہے انہونے آ ئی جی سندھ ڈی آ ئی جی میرپور خاص اور حیدرآباد اور ایس ایس پیز مٹھی اور بدین اور علماء دین اور انسانی حقوق کے اداروں سے  انہیں تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

مزید خبریں

Back to top button