امریکی فوج ایک لمحےکے نوٹس پر ایران پر دوبارہ حملے شروع کرسکتی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نےکہا ہےکہ امریکی فوج ایک لمحے کے نوٹس پر ایران پر دوبارہ حملے شروع کرسکتی ہے۔

واشنگٹن میں  وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آبنائے ہُرمُز کی ناکہ بندی تمام جہازوں کے لیے ہے، ایران جانے یا ایران سے آنے والے ہر جہاز پر یہ پابندی ایرانی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں میں نافذ ہوتی ہے،  اگر کسی جہاز نے سمندر میں ایران کی مدد کی کوشش کی تو اس کا بھی پیچھا کریں گے ۔

جنرل ڈین کین نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران 13 جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا ہے ، ان میں وہ جہاز بھی شامل ہیں جو ایرانی تیل لے جا رہے تھے ۔

مزید خبریں

Back to top button