حج انتظامات کے لیے وزارت مذہبی امور کی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حج انتظامات کےسلسلے میں وزارت مذہبی امور کی ایڈوانس ٹیم سعودی عرب روانہ  ہو گئی ہے، 80 رکنی ٹیم میں خدام الحجاج اور پاکستان حج میڈیکل مشن کا عملہ شامل ہے۔

ایڈوانس ٹیم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مرکزی کنٹرول اور دیگر سہولیات کے دفاتر قائم کرے گی ۔ اٹھارہ اپریل کو حج فلائیٹ آپریشن کے آغاز سے قبل استقبالیہ ٹیم بھی اپنی ذمہداریاں سنببھال لے گی ۔ ایڈوانس ٹیم پاکستانی حج زائرین کی رہائش ، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے گی ۔ پاکستانی حج میڈیکل مشن کی ٹیم اسپتال اور ڈسپنسریز  کے قیام کا کام مکمل کرے گی ۔

مزید خبریں

Back to top button