اسحاق ڈار سے ترکیہ،سعودی عرب اور مصر کے سینئر سفارتکاروں کی ملاقات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ،سعودی عرب اور مصر کے سینئر سفارتکاروں نے ملاقات کی جس دوران اسحاق ڈار نے امن،خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کلاکلایا ، مصر کے معاون وزیر خارجہ نازیہ النگاری ، سعودی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبد اللہ بن خالد بن سعود الکبیر ملاقات میں موجود تھے، اسحاق ڈار نے چاروں برادر ممالک کے درمیان اہم علاقائی وعالمی امور پر خیالات کے تبادلے کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے امن،خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول اور چاروں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی فریم ورک وضع کرنے پر زور دیا۔ تینوں ممالک کے سینئر سفارتکار اسلام آباد میں عالمی وعلاقائی امور کے متعلق اجلاس میں شریک ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button