اوکاڑہ میں ترقیاتی کام تیز! معیار پر زیرو ٹالرنس، سکیورٹی اور شفافیت پر زور

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اسسٹنٹ کمشنر مرزا رحیل بیگ کا شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ، انہوں نے انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک سمیت شہر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں جلد از جل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ہم ان منصوبوں کی مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں گے تاکہ حکومتی فنڈز کا شفاف استعمال اور کام کی اعلیٰ کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے، ورکرز کی سیفٹی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button